مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے قصبے المنصوری کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک اور حملہ برج الشمالی کے علاقے میں کیا گیا۔
لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں امدادی اور سکیورٹی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب جنوبی لبنان میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور سرحدی علاقوں میں وقفے وقفے سے فوجی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ادھر لبنان کی وزارت صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گزشتہ شب جاری بیان میں بتایا تھا کہ صہیونی فضائی حملے میں تبنین قصبے کے ایک شہری شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ حملہ ضلع بنت جبیل میں کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ